نصرت فتح علی خان جیسا فنکار صدیوں بعد جنم لیتا ہے،اسد حیات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہنشاہ موسیقی استاد نصرت فتح علی خان کی28 ویں برسی کے موقع پر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژ ن کی طرف سے مزار نصرت پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام اسد حیات نے پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا، سماجی شخصیات اور نصرت فتح علی خان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مداحوں کی طرف سے مزار نصرت پر تلاوت، نعت خوانی اور صوفیانہ کلام بھی پیش کئے گئے۔استاد نصرت فتح علی خان کے فن کو پاکستا ن کے علاوہ پوری دنیا میں سراہتے ہوئے کئی اعزازات دیئے گئے۔مرحوم نے پاکستان کے ثقافتی سفیر کی حیثیت سے پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گانا ایسا ہونا چاہیے جو لوگوں کو برسوں یاد رہے یہی وجہ ہے کہ استاد نصرت فتح علی خان نے اپنے گیتوں، غزلوں اور قوالیوں کو عوام میں اتنا مقبول کیا کہ لوگ آج بھی ان کی گائیکی کے سحر میں جکڑے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں