جڑانوالہ(نامہ نگار) جامع الیاسیہ رضویہ (اسلامک یونیورسٹی) فیصل آباد روڈ جڑانوالہ میں یوم آزادی کے حوالہ سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرچم کشائی کی گئی اور باقاعدہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا تقریب میں صدر محفل پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان،ایس پی جڑانوالہ بختیار احمد،اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ، ملک فیاض وسیر ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن،مولانا محمد فضل رسول، صابر قادری رضوی،رائے صلاح الدین ایڈوکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمارا ملک بے شمار قربانیوں کے بعد وجود میں آیا اس ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کیلئے ہم سب کو مل کر چلنا ہو گا اور محنت کرنی ہو گی تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگ اگر دیانتداری سے کام کریں گے تو یقینا ہمارا ملک ترقی کی منازل تیزی سے طے کرے گا مہمانان گرامی نے جامع الیاسیہ کی کارکردگی اور جدید تعلیم کو ادارے کا لازمی حصہ بنانے کو سراہا اور انہوں نے کہا جس محنت اور لگن کے ساتھ جامعہ کی ٹیم طلبہ کی تعلیم و تربیت پر توجہ دے رہی ہے یقینا یہ طلبہ فارغ التحصیل ہو کر ملک کے لیے عظیم سرمایہ ثابت ہوں گے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سمیت تمام ہمارے مخالف ملک کان کھول کر سن لیں کہ پاکستان کی عوام اپنی جرات مند، بہادر اور دلیر آرمی کے پیچھے کھڑی ہے جس نے اس ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا 25 کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ مل کر اس آنکھ کو نکال دیں گے اور ہر اٹھنے والے ہاتھ کو توڑ دیں گے۔




