فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے مین فورس لائن جھنگ روڈ کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ یہ بھی واضح کیا ہے کہ جھنگ روڈ پر ٹریفک کے بہائو میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے۔ اس ضمن میں ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سروسز اکرام اللہ چوہدری ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید شاہ کے ہمراہ جھنگ روڈ کا وزٹ کیا اور وہاں بچھائی جانے والی مین فورس لائن کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مین فورس لائن کی بچھانے کے ساتھ ساتھ ساتھ لگائی جانے والی ٹف ٹائل کا کام بھی جلد مکمل کرکے جھنگ روڈ کو مکمل بحال کیا جائے ۔ ایم ڈی واسا نے یہ بھی تاکید کہ مین فورس لائن بچھانے اور ٹف ٹائل لگانے کے دوران جھنگ روڈ پر ٹریفک کے بہائو میں کوئی خلل پیدا نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جھنگ روڈ پر بچھائی جانے والی مین فورس لائن کی تعمیر مکمل ہونے سیف آباد نمبر 2 ، جھنگ روڈ ، پٹھان والا سمیت دیگرملحقہ آبادیوں کے مکینوں کے سیوریج مسائل حل ہونگے۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز ڈیلیوری کے لئے متعدد نئی سکیموں پر کام جاری ہے اور ان کی تکمیل کے بعد سیوریج آپریشنز میں نمایاں بہتری نظر آئے گی۔




