فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیشن کورٹ میں سکیورٹی کی ناقص صورتحال پر تاریخ پیشی پر آئے دو گروپوں میں تصادم’ کرسیاں چل گئیں، سیشن کورٹ میں بھگدڑ مچ گئی۔ تاہم بعدازاں سکیورٹی عملہ نے دو ملزمان کو حراست میں لیکر سول لائن کے حوالے کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے کے مقدمہ میں لیاقت علی نے ایڈیشنل سیشن جج فواد عارف کی عدالت میں پیش ہونے کیلئے آیا تو مخالف پارٹی کے افراد بھی وہاں پہنچ گئے اور کسی بات پر ان میں تکرار ہوئی تو مبینہ ملزمان عمر اور نعمان نے عدالت کے باہر لیاقت علی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ کرسیاں ماری تو وہاں پر موجود افراد نے بھگدڑ مچ گئی۔ تاہم سیشن کورٹ گارڈ پر مامور عملہ نے موقع پر پہنچ کر دو افراد محمد عمر اور نعمان کو حراست میں لے لیا۔ مذکورہ ملزم ومدعی فریق کے مابین سابقہ مقدمہ بازی چلی آ رہی تھی۔




