پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ہزاروں لیٹر دودھ کی چیکنگ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن صحت مند پنجاب، محفوظ خوراک کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ عوام کو معیاری اور محفوظ غذائی اشیاکی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی نگرانی میں مختلف مقامات پر خوراک کی جانچ پڑتال اور معائنے کیے گئے۔ کارروائی کے دوران ہزاروں لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی، غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ترجمان کے مطابق، قواعد و ضوابط اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے سیکشن 13 کے تحت جرمانے عائد کیے گئے جبکہ متعدد اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ ناقص، غیر معیاری، ممنوعہ اور زائدالمیعاد اشیاموقع پر تلف کر دی گئیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر معیاری خوراک کے خلاف آواز بلند کریں اور صحت مند پنجاب کی مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں