لاہور (بیوروچیف) صوبائی وزیربلال اکبر خان ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے فوری سرگرم،زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیاگیا۔صوبائی وزیربلال اکبر خان ٹرانسپورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے لحاظ سے کرایوں کی لسٹ جاری کرانیکی ہدایات کر دی۔وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایات پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔بلال اکبر خان نے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور کرایوں کی نئی لسٹ جاری کرانے کا حکم دیتے ہوئے زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیدیا۔




