عوامی مشکلات کا ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ عوامی مشکلات کا ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے خیبر پختونخواہ سمیت مختلف شہروں میں سیلابی ریلوں سے ہونیوالی ہلاکتو ں کے بعد وفاقی حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے پوری طرح کوشاں ہے متعلقہ اداروں سمیت پاک فوج کے جوانوں کی شبانہ روز کاوشیں قابل قدر ہیں انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ سابق ادوار میں سیلابوں سے ہونے والی تباہ کاریوں سے بچاؤ کیلئے کوئی مؤثر پلان نہیں بنایا گیا موجودہ وفاقی حکومت کو سیلاب زدگان کی مشکلات اور مصائب کا بخوبی علم ہے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ٹیمیں دن رات متحرک ہیں اپوزیشن جماعتوں کو حکومت پر تنقید برائے تنقید کی پالیسی ترک کر کے غم کی اس گھڑی میں مصیبت زدہ لوگوں کی امداد، بہتری اور بحالی کیلئے آگے آنا چاہئے۔نہ کہ ہر کام میں سیاست چمکائی جائے، میاں طاہر جمیل نے آخر میں مزید کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کوصحت ، تعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت معاشی استحکام ، غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری، کے خاتمہ اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ٹھوس ، مؤثر اور عملی اقدامات کر رہی ہے، جس کے نہایت مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں