جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ سٹی نے منشیات فروش کو حراست میں لیکر سوا کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف ڈویژن پولیس متحرک دکھائی دے رہی ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی یوسف سپرا نے دوران گشت منشیات فروش احمد علی ساکن ضلع ننکانہ کو حراست میں لیکر 1کلو 360 گرام ہیروئن برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے۔ ایس ایچ او یوسف سپرا کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔ منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ منشیات فروشوں کو وارننگ دیتا ہوں کہ اپنا مکروہ دھندہ بند کر دیں بصورتِ دیگر جیل کی ہوا کھانا پڑے گی، پولیس تھانہ سٹی نے پکڑے جانیوالے منشیات فروش کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔




