راؤ سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی کے زیرانتظام ہاکی سٹیڈیم فیصل آباد میں رائو سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہو گیا ۔افتتاحی میچ رشید الحسن اولمپیئن ہاکی اکیڈمی گوجرہ اور رائو سلیم ناظم اولمپیئن الیون کے درمیان کھیلا گیا جو کہ رشید الحسن ہاکی اکیڈمی نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔ میچ کی خاص بات ہاکی لیجنڈ دیوار چین کا خطاب پانے والے منظور الحسن اولمپیئن کی آمد رہی۔ مہمانان گرامی ڈاکٹر شکیل جٹ، ناصر دلشاد سندھو، محمد نعیم اقبال ، رانا محسن خان کے ساتھ محمد شاہد انٹرنیشنل ، ملک رشید ، کاشف کامران ، محمد عباس، قمر اکرام گجر ، محمد شہزاد 32 چک والے اور تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی جو میچ سے لطف اندوز ہونے ، مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا اور روایتی گروپ فوٹو بھی ہوا۔ رانا محمد ارشاد ، اصغر علی جعفری، محمد عامر اور الماس صدیقی نے فیلڈ جیوری میں فرائض سر انجام دیئے جب کہ معظم علی اور محمد غفران نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے، ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر رائو احمد ثنان اور آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یامین بھٹی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں