فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپار ٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 106مخدوم سید اکمل حسین شیرازی نے کہا ہے کہ بجلی ‘ گیس ‘ مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے نے پوری قوم کے ہوش اڑ ا دیئے ہیں ہر طبقے کا جینا محال ہوگیا ہے مہنگائی اور غربت کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں اب قوم کسی نا انصافی کو برداشت نہیں کریگی عوام پاکستان اور پیپلزپارٹی کا یہ مطالبہ شدت اختیار کرتا جا ریا ہے کہ صار فین کو بھاری بلوں کے عذاب سے نجات دلائی جائے جو پوری قوم کیلئے مصیبت بنی ہوئی ہے ا نرجی ٹیرف اورمارک اپ میں اضافہ کے باعث ایک سو سے زائد چھوٹی بڑی صنعتیں بند ہو چکی ہیں ٹیکسٹائل سیکٹر کو حکومت سے بہت سی توقعات ہیں انکی مایوسی دور کی جائے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 106مخدوم سید اکمل حسین شیرازی نے کہا ہے کہ نے کہا کہ حکومت کے پاس معاشی ماہرین کی بہترین ٹیم موجودہے۔




