بلاول کو نشان امتیاز ملنا قوم کیلئے باعث فخر ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کیرہنما اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 114چوہد ری شکور گجر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو نشان امتیاز کا ایوارڈ ملنا قوم کیلئے ملنا باعث فخر ہے جس سے محب وطن عوام اور پیپلز پارٹی کے جیالے کارکنان کے سر فخر بلند ہو گئے ہیں۔ ہم اپنے نوجوان و پرعزم چیئر مین اور عوام کے دلوں کی دھڑکن بلاول بھٹوزرداری کو دلی مبارکباد و سلام پیش کرتے ہیں اور حقیقت میں بلاول بھٹو زرداری جمہوریت کے چیمپئن ، غریب عوام اور نوجوان نسل کیلئے روشن مستقبل کی علامت ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کے حقیقت پسندانہ موقف کو جس جرات مندی اور بہادری سے عالمی برادری میں پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں