حکومتی پالیسی کے باعث ٹیکسٹائل اور پاور لومز بند ہو رہی ہیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر امیدوار این اے 104چوھدری ارشد جٹ نے کہا ہے کہ بڑھتی مہنگائی، بیروزگاری ، غربت ، بجلی گیس کے بھاری بلوں سے قوم اضطراب کا شکار ہے۔جب کہ رہی سہی کسر فائر وال کی تنصیب کے پروگرام نے ملکی معیشت کو معذور کر کے پوری کر دی ہے ملکی صورتحال انتہائی نازک ہے، مہنگی بجلی اور بنک انٹریسٹ میں اضافہ سمیت دیگر عوامل سے انڈسٹری کو تالے لگ چکے ہیں ۔اگر حکومت نے فوری نوٹس نہ لیا تو شاید آنے والے دنوں میں بہت سے سیکٹر بند ہو جائیں۔بعد میں پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔حکومت کی تمام تر توجہ صرف بیان بازی، زبانی جمع خرچ، اراکین اسمبلی کو نوازنے سمیت دیگر فضول منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کرنے پر ہے۔جبکہ اصل قومی،عوامی مسائل سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں