لاہور (بیوروچیف) پنجاب بھر میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ تیزی سے جاری، رواں ماہ اب تک 4لاکھ 66ہزار سے زائد شہریوں نے مختلف لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 1لاکھ 58ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کیے۔اتنی ہی تعداد میں ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے۔اس کے علاوہ 1لاکھ 3ہزار سے زائد افراد نے اپنے لائسنسوں کی تجدید کروائی اور 4ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سائیکل سواروں کو بھی ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس فراہم کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا جرم ہے اور اس خلاف ورزی کے خلاف 90روزہ کریک ڈائون جاری ہے۔




