محکمہ تحفظ ماحولیات کا رشوت خور ریڈر گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن سرکل آفیسر عمران عباس نے ساتھیوں کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر رشوت لیتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحولیات کے ریڈر ذیشان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق مقامی تاجر شاکر پرویز نے کیمیکل کا لائسنس کلیئر کروانے کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات سے رابطہ کیا تو وہاں پر موجود ریڈر ذیشان نے لائسنس کلیئر کروانے کیلئے 15ہزار رشوت کا مطالبہ کیا تو بعدازاں مذکورہ تاجر نے سرکل انسپکٹر کو درخواست گزاری تو انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات کے ریڈر ذیشان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں