اسلام آباد (بیوروچیف) وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم میں درخواستوں کے اعداد و شمار جاری کردییترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے لیے صرف 13دن میں 1لاکھ 14ہزار 500سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ترجمان کے مطابق تقریباً ساڑھے 3ہزار باقی نشستیں مکمل ہونے تک درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نامزد بینکوں کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا پیغام دیا ہے۔ترجمان کے مطابق بقیہ ساڑھے 3ہزارنشستیں مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔




