لیپ ٹاپ کی نئی سکیم کا آغاز

لاہور (بیوروچیف) پرائم منسٹر لیپ ٹاپ لون سکیم کے تحت نوجوانوں کو آسان اقساط پر لیپ ٹاپ دینے کا آغاز ہو گیا۔پرائم منسٹر لیپ ٹاپ لون اسکیم 2025کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت نوجوانوں کو بغیر سود کے آسان اقساط پر لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ اس سکیم کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی دینا اور ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنا ہے، تاکہ وہ فری لانسنگ، ای کامرس اور آن لائن تعلیم جیسے شعبوں میں ترقی حاصل کر سکیں۔حکومتی حکام کے مطابق یہ پروگرام ڈیجیٹل معیشت میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری ہے، جو ملک کے نوجوانوں کو خود مختار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔قرض کی تین کیٹیگریز:بنیادی (Basic) 1.5 لاکھ روپے ۔ درمیانی(Medium) 3 لاکھ روپے۔ اعلی(Advance) 4.5 لاکھ روپے ۔ یہ رقم کئی سال پر مشتمل آسان ماہانہ اقساط میں واپس کی جا سکے گی۔۔ اس اسکیم سے 18 سے 35 سال کی عمر کے پاکستانی شہری فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جن میں طلبا، فری لانسرز اور نوجوان کاروباری افراد شامل ہیں۔ کم آمدنی والے خاندانوں کو ترجیح دی جائے گی، تاہم سرکاری ملازمین اس اسکیم سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ لون اسکیم 2025 کے تحت درخواست دینے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے ضروری دستاویزات اور طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے۔درکار دستاویزات:- قومی شناختی کارڈ (سامنے اور پچھلی سائیڈ کی اسکین کاپی) – حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر ۔ آمدنی کا ثبوت (تنخواہ کی پرچی یا سرپرست کی آمدنی کا سرٹیفکیٹ) ۔ تعلیمی اسناد یا یونیورسٹی میں داخلے کا ثبوت ۔ فری لانسرز کے لیے آن لائن پروفائلز (جیسے فائیور، اپ ورک وغیرہ) کے لنکس۔ درخواستیں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے آفیشل پورٹل کے ذریعے صرف آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی تاکہ عمل شفاف اور آسان رہے۔حکومت کے مطابق یہ اسکیم نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے مساوی مواقع فراہم کرنے، ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں