فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر وچیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادمریم خان کی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے امتحان میٹرک کلاس نہم (اول)سالانہ 2025 کے نتائج کا اعلان 20اگست 2025 بروزبدھ 10بجے دن کیا جائے گا۔ نتائج کی سادہ و پروقار تقریب کمشنر و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد مریم خان کی زیرصدارت منعقد ہو گی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن و کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی بھی موجود ہوں گے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10بجے دن کمشنر و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد مریم خان لیپ ٹاپ پر بٹن دبا کر رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pkپر اپ لوڈکریں گی۔ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا کہ نتائج سنڈیکیٹ مارکنگ کے تحت حکومت پنجاب کے وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق سخت محنت و انتہائی احتیاط سے تیار کئے گئے ہیں جو انشا اللہ تعالی ہر قسم کی غلطیوں سے مبرا ہوں گے، تاہم نتائج یا دیگر معلومات کیلئے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر041-2517710پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔




