سمگل شدہ پٹرول فروخت کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ ،ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (بیوروچیف) سمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے وا لوں کے گرد گھیرا تنگ’سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے تین کے مقابلے میں دو ووٹوں سے پیٹرولیم ترمیمی بل 2025منظور کرلیا۔ بل میں اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے پمپس سیل کرنے، سامان اور گاڑیاں ضبط کرنے کے اختیارات شامل ہیں۔پیٹرولیم سیکریٹری نے بتایا کہ اسمگلنگ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، جبکہ صرف بڑے آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا جائے گا۔ تاہم بلوچستان کے سینیٹرز نے بل کو غریب عوام کے روزگار پر معاشی تباہی قرار دیا اور خبردار کیا کہ اس سے صوبے میں بے چینی بڑھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں