جڑانوالہ(نامہ نگار)ڈرائیور کو اونگھ آنے سے سیدوالا موٹروے انٹرچینج پر بس الٹنے سے 1مسافر جاں بحق’ 25زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق بس اوکاڑہ سے جڑانوالہ آ رہی تھی جڑانوالہ سیدوالا موٹروے انٹرچینج پر ڈرائیور کو اونگھ آ گئی جس کے باعث بس بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے باعث بس میں سوار مسافر حیدر ولد عمران موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 25زخمی ہو گئے اطلاع پر ریسکیو 1122کی 5گاڑیوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی ہونیوالے مسافروں علی حسن، یاسر،دانیال،فیضان،رستم،فیاض،علی زین، حیدر، ارتضیٰ، سمر عباس،احسن، محسن عباس، ارسلان،عمران افضل، غلام عباس و دیگران کو طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد 6زخمیوں کو فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جہاں انکی حالت مخدوش بتائی جاتی ہے، ریسکیو 1122کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث پیش آیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔




