ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) ٹھیکریوالہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد۔ سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا، جس نے 79ج ب میں ہوائی فائرنگ کی تھی۔ٹھیکریوالہ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 244بور رائفل اور متعدد گولیاں برآمد کر لی ۔ تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے، خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




