چوہدری جمیل انصاری رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)جاوید انصار ی’ شکیل انصاری’ آصف انصاری کے والد محترم سابق ناظم وچیئرمین CC-99 چوہدری جمیل انصاری (نیو عبداﷲ فیبرکس والے) قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں، (اناﷲ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم نفیس، ملنسار، ہنس مکھ، نمازی’ پرہیزگار انسان تھے، مرحوم کی نمازجنازہ پریمیئر ملز والے قبرستان میں اداکی گئی جس میں عزیز واقارب، سیاسی’ سماجی شخصیات’ تاجر کمیونٹی’ کاروباری حضرات سمیت تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ان کی رہائش گاہ ناظم آباد Aبلاک مکان نمبر 375 ہے۔ انجمن تاجران ناظم آباد نوشاہی چوک کے صدر رانا عبداﷲ’ جنرل سیکرٹری مہر محمد نعیم’ فنانس سیکرٹری محمد عظیم الشان ودیگر عہدیداران وممبران نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دُکھ اور غم کی گھڑی میں ہم سب اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہم سب دعاگو ہیں کہ اﷲ رب العزت مرحوم کی خطائوں کو معاف کرتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں