ماں بیٹی پر تشدد کرنیوالے قانون کی گرفت میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)نواحی گائوں میں گھر میں داخل ہو کرماں بیٹی کو تشددکا نشانہ بنانے والے افرادقانون کی زد میں آگئے ۔چک نمبر334ج ب کی بشریٰ آصف اپنی بیٹی سویراکے ہمراہ اپنے گھر پر موجود تھی کہ ملزمان غلام قادر وغیرہ زبردستی داخل ہو گئے اور اس کو بیٹی سمیت تشددکا نشانہ بنانتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا شورشرابہ سن کر اہل دیہہ موقع پر جمع ہو گئے تو ملزمان موقع سے فرارہوگئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں