چنیوٹ کو شوگر ملز کی طرف سے چینی کی فراہمی جاری

چنیوٹ(نامہ نگار)ضلع چنیوٹ کو سفینہ شوگر ملز کی طرف سے چینی کی فراہمی بلاتعطل جارہی ہے۔تینوں تحصیلوں میں انتظامیہ اور کریانہ تنظیمو ں سے مشاورت کے بعد شوگر ڈیلرز کو منتخب کیا گیا ہے۔تحصیل چنیوٹ میں عارف عطا، آصف انور ، حاجی سلطان اور ملک عثمان،تحصیل بھوانہ میں واجد ٹریڈرز اورتحصیل لالیاں میں ملک اکرم ، کامران ٹریڈرز اور یاسر کریانہ جبکہ چناب نگر میں سعید ٹریڈرز شوگر ڈیلرزکق چینی فراہم اور ان پوائنٹس پر محکمہ خوراک اور انتظامیہ کی طرف سے عملہ تعینات ہیتاکہ شوگر ڈیلرز سے ریٹیلرز / چھو ٹے دکاندار وں کو چینی حکومت کے ریٹ پر شفاف طریقے سے فروخت کرسکیں۔روزانہ ضلع بھر میں تقریبا 1200 چینی کے تھیلے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ شوگر ڈیلرز،ریٹیلرز کو چیک کرنے کے لئے ضلع بھر میں 37 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا م کر رہے ہیں،ااگر کوئی شوگر ڈیلر یا ریٹیلر مہنگی چینی فروخت کرتا ہے تو متعلقہ مجسٹریٹ کو فورا آگاہ کریں۔اب تک ضلع بھر میں چینی کی اوور چارجنگ پر 6 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ کیاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں