سرگودھا (بیورو چیف) پیرا فورس نے شہر بھر میں کی جانیوالی تجاوزات کے حوالے سے سروے کا کام مکمل کر لیا ہے اور اس سلسلہ میں ان تجاوز ا ت کو مسمار کرنے کے لیے جلد کاروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں مختلف بازاروں قریبی آبادیوں میں جن لوگوں نے تجاوزات کی ہوئی ہیں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ از خود تجاوزات کو ختم کر لیں وگرنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور قائم شدہ تجاوزات کو بلڈوز کر دیا جائیگا سرگودھا شہر میں مختلف اوقات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیے گئے مگر جونہی آپریشن ختم ہوتا تھا لوگ پھر تجاوزات کر لیتے تھے اب حکومت پنجاب نے تجاوزات کے مستقل خاتمہ کے لیے صوبہ بھر میں پیرا فورس قائم کر دی ہے جس نے تجاوزات کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے سرگودھا میں بھی تجاوزات کے خاتمہ کے لیے پیرافورس متحرک ہو چکی ہے اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قانون پر عمل درآمد کرتے ہوئے از خود تجاوزات کو مسمار کر لیں وگرنہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔




