قدرتی آفات پر اجتماعی توبہ و استغفار کرنی چاہیے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات آنے پر ہمیں اجتماعی توبہ و استغفار کرنی چاہئے۔ اپنے جرائم اور بد اعمالیوں کو یاد کریں۔ اپنی زندگیوں کو بدلنے کی کوشش کریں۔امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا اہتمام کریں ۔ معاشرے میں برائیوں کو روکنے اور نیکیوں کو پھیلانے کی محنت کریں۔ اس موقع پر مصیبت زدہ بھا ئیوں کی مدد کریں۔ان کی بحالی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ یہ ہماری دینی ، قومی ذمہ داری ہے۔اس کا اللہ تعالیٰ کے ہاں بہت بڑا اجر ہے۔ تباہی کے خوفناک مناظر جو دکھائے جارہے ہیں۔ سینکڑوں خاندان ہماری توجہ اور مدد کے مستحق ہیں۔اس وقت صوبہ خیبر پختونخواہ کے اکثر اضلاع سیلاب اور طوفان سے متاثر ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں