فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان،وائس چیئرمین انجمن تاجرا ن سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعیدا عوا ن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیاسی بحرانو ں کے خاتمہ کیلئے سیاسی جمہوری جماعتوں کو پرامن سیاسی جدوجہد کرنا ہوگی۔ سیاسی بحرانو ں کا حل قومی سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ آئندہ انتخابات سے پہلے تمام سیاسی جمہور ی قوتوں کو آئین، آزاد عدلیہ اور صاف شفاف غیرجانبدارانہ انتخابات کے قومی ایجنڈا پر اتفاق کرنا ہوگا ہے ورنہ کوئی اور فارم 47 نئی شکل میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ زن ہوگا۔ بجلی ، گیس، تاجربرادری کامطالبہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرانے اور عوام ، تنخواہ دار طبقہ، تجارت و صنعت پر عائد ناجائز ٹیکسوں کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔




