وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا رکشہ، موٹرسائیکلوں سواروں میں پٹرول تقسیم

چنیوٹ(نامہ نگار)وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی جانب سے دوسری مرتبہ ہزاروں رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں میں پیٹرول تقسیم کیا گیا تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے دوسری بار چنیوٹ میں ہزاروں موٹرسائیکل اور رکشہ سواروں کو 5 لیٹر پٹرول کا تحفہ دیا گیا۔ نوجوان بڑی تعداد میں ان کے ڈیرے پر پہنچے اور پٹرول کی پرچی حاصل کی۔ نوجوانوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قیصر احمد شیخ کی عوامی ہمدردی کی علامت ہے۔ اس موقع پر لوگوں نے قیصر احمد شیخ کی سلامتی کے لیے دعا کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں