فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنماکراسان خان ایڈووکیٹ نے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہونیوا لے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے جانی و مالی نقصان پر ِ افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدرد ی کا اظہارکرتے ہوئے سیلا بی ریلوں سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی کراسان خان نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں۔محفوظ رہائش، خوراک اور طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔نقصانات کے ازالے کے لیے مؤثر اور شفاف اقدامات کیے جائیں۔




