خراب موسم ‘8پروازیں منسوخ

کراچی (بیوروچیف) کراچی میں موسلا دھار بارش کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہواہے متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بارش اور خراب موسم کے باعث 8پروازیں منسوخ جبکہ 20سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔اسکردو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز PK-456لینڈ نہ کرسکی اور اسے متبادل ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ اسی طرح دبئی سے آنے والی پرواز FZ 335کو کراچی کے بجائے ملتان روانہ کر دیا گیا۔ کراچی سے اسلام آباد کی 4پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی تاخیر ریکارڈ کی گئی جبکہ جدہ، دبئی، شارجہ، ابوظبی اور کولمبو سے آنے والی پروازیں بھی وقت پر لینڈ نہ کرسکیں۔کراچی سے مدینہ، دبئی، پشاور،ٹورنٹو، جدہ کی پروازوں میں 1سے 5گھنٹے تاخیرہوئی۔کراچی کوئٹہ کی قومی ائیرلائنز کی 2پروازیں پی کے 310، 311منسوخ کر دی گئیں، کراچی اسلام آبادکی قومی ائیر کی 2 پروازیں پی کے 308، 309بھی منسوخ ہوگئیں۔کراچی سے دبئی کی دو پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں