گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نیا نظام

اسلام آباد (بیوروچیف) گاڑیوں کی رجسٹریشن کی فیس میں اضافہ ہونے والا ہے ، اگر گاڑی کی رجسٹریشن نہیں کروائی تو آج ہی کروا لیں۔ ایکسائزحکام نے بتایا کہ گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر کے حوالے سے جدید نظام متعارف کرانے کا پلان تیار کرلیا گیا ، ہر گاڑی کا رجسٹریشن نمبر براہ راست مالک کے شناختی کارڈ سے منسلک ہوگا،گاڑی فروخت کرنے پر پرانا مالک رجسٹریشن نمبر اپنے پاس محفوظ رکھ سکے گا،استعمال شدہ گاڑی کے خریدار کو موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی نیا نمبر الاٹ کرے گی،غیر استعمال شدہ رجسٹریشن نمبر زیادہ سے زیادہ 2سال تک محفوظ رکھا جا سکے گا،ایک ماہ کی تاخیر سے نیا نمبر الاٹ کرنے پر اضافی فیس ادا کرنا ہوگی،یکم ستمبر سے اضافی فیس کا نفاذ ہو گا جو گاڑیوں کی ٹرانسفر کے وقت لازمی طور پر ادا کرنا ہوگی۔ حکام کاکہنا ہے کہ اگر کسی خریدار نے ابتک گاڑی اپنے نام ٹرانسفر نہیں کرائی تو فوری 1035پر اطلاع دیں،نئے نظام سے اداروں کو بھی ٹریفک ،سکیورٹی معاملات میں سہولت میسر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں