مقدمہ قتل کا ملزم گرفتار

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ سب انسپکٹر میاں واجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل استعمال کرتے ہوئے ملزم مجاہد کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم مجاہد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 65ج ب کے رہائشی کاشف نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ مقتول اور ملزم ویگنوں کا کام کرتے تھے اور سواریاں بٹھانے کے معاملے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس نے بعدازاں جان لیوا جھگڑے کی صورت اختیار کر لی۔سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، اور گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں