عمرہ پروازوں میں تاخیر ائیر لائنز کو جرمانے کا خدشہ

جدہ (بیوروچیف) عمرہ پروازوں میں تاخیر پر پاکستانی ایئر لائنز کو جرمانے عائد کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ سعودی ایوی ایشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو سخت مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق پروازوں کی بروقت آمد و رفت کی شرح 80 فیصد تک ہونی چاہیے، پاکستانی ایئرلائنز کی بروقت آمد و رفت کی شرح صرف 37سے 69فیصد ہے۔ سعودی ایوی ایشن نے متنبہ کرتے ہوئے کہا صورتحال کو فوری طور پر درست کرایا جائے بصورت دیگر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے، پی آئی اے کی شرح 69فیصد، ایئر سیال 46فیصد، ایئر بلیو 65فیصد اور سیرین ایئر 37فیصد ہے۔ پاکستانی ایئر لائنز کی تاخیر کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، خط سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے صدر نے ڈی جی سی اے اے کو تحریر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں