فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت فیڈ مک انتظامیہ صنعتی علاقوں میں شجرکاری کے لیے متحرک ہو گئی۔ چیئرمین فیڈمک رانا اظہر وقار نے کمرشل زون کے مرکزی سبزہ زار میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر فیڈمک کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین فیڈمک رانا اظہر وقار کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے لیے اقدامات بھی ناگزیر ہیں۔ فیڈ مک کی حدود میں شجر کاری کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کا درجہ حرارت تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور ان حالات میں شجرکاری کے لیے ہر فرد کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے۔




