پنجاب پولیس میں27ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی

لاہور (بیوروچیف) آئی جی پنجاب کے ویژن کے تحت پولیس فورس کی فلاح اور افرادی قوت میں بہتری کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس میں27ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ 30ہزار اہلکاروں و افسران کو ترقیاں دی جا چکی ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق نئی بھرتیا ں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبل کے عہدوں پر کی جائیں گی۔محکمہ پولیس کے مطابق خالی آسامیوں پر بھرتیاں محکمانہ ترقیوں کے بعد کی جائیں گی۔سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے ذریعے ہوں گی۔رائٹ مینجمنٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت امتحانات لیے جائیں گے۔بھرتی کا عمل لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں