گاڑیوں تلے کچلے جانیوالے خاتون اور نوجوان جاں بحق

کراچی(بیوروچیف) شہر قائد میں تیز رفتار گاڑیوں تلے کچلے جانے سے خاتون اور نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پہلا حادثہ بلدیہ ٹاون 2نمبر حب ریور روڈ پر ہوا جہاں پر تیز رفتار کوچ نے خاتون کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو امدادی ٹیموں نے ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر اس کی شناخت 45 سالہ مسرت بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے کوچ کو اپنے قبضے میں لے لیا، پولیس کے مطابق متوفیہ بلدیہ ٹاون کی رہائشی تھی جس کی لاش پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جبکہ حادثے کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ملیر مرغی خانہ پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 18سالہ دانیال جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں