ٹیکنالوجی میں برتری اکثر کامیابی کا فیصلہ کرتی ہے،ماہرین

کراچی (بیوروچیف) جامعہ کراچی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں ماہرین نے کہا کہ نینو ٹیکنالوجی مستقبل میں ملک کو درپیش ماحولیاتی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے اور جدید تحقیق کے ذریعے کئی بڑے چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک بین الاقوامی کانفرنس کے مقررین نے نینو ٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مادے کو ایٹمی اور سالماتی پیمانے پر کنٹرول کرنے کا یہ علم دنیا اور ملک کو درپیش کئی چیلنجز اور مسائل، خصوصا ماحولیاتی خدشات کے حل میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔یہ کانفرنس گزشتہ روز جامعہ کراچی (کے یو)میں انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سائنسز (آئی سی سی بی ایس) کے پروفیسر سلیم الزمان صدیقی آڈیٹوریم میں انٹرنیشنل کانگریس آن نینو سائنس اینڈ نینو ٹیکنالوجی (آئی سی این این-1) کے نام سے شروع ہوئی، تین روزہ اس عالمی سائنس ایونٹ میں 600سے زائد قومی و بین الاقوامی سائنسدان شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں