چینی وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(بیوروچیف) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نور خان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیاترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار کے ہمراہ وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارت خانہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں کے گروپ نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور پھول پیش کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں