کار الٹنے سے 5افراد زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈرائیور کو نیند آنے سے تیز رفتار کار موٹروے سے اتر کر کھیتوں میں جا کر الٹ گئی’ کار سوار 5افراد بری طرح زخمی ہو گئے’ریسکیو1122 نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بھکر کے علاقہ چک نمبر 46 کے رہائشی 19سالہ عطاء الرحمن ولد عبدالحمید’ 22سالہ ذیشان ولد ارشد’ 22سالہ دانش ولد فقیر حسین’ 24سالہ عبدالرحمن ولد رمضان اور 29سالہ نصیر ولد ارشد کار پر بذریعہ موٹروے فیصل آباد سے بھکر جا رہے تھے کہ جب وہ موٹروے پر 69ج ب کے قریب پہنچے تو ڈرائیور کو نیند آنے سے کار موٹروے سے اتر کر کھیتوں میں جا کر الٹ گئی تو پانچوں دوست بری طرح زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں