بھارتی جاسوس پکڑا گیا

راولاکوٹ (نامہ نگار) کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس کو پکڑ لیا گیا، ملزم اہم تصاویر اور ویڈیوز بھارتی خفیہ اداروں کو بھیج رہا تھا۔پولیس کے مطابق بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ‘را’ کو جی پی ایس لوکیشن دینے کے الزام میں ایک شخص عبید جہانگیر نامی شخص گرفتار کر لیا گیا۔راولاکوٹ کے رہائشی پر تھانہ صدر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کر رہا تھا، ملزم نے حساس ملکی راز دشمن ملک کی ایجنسی کو بھاری رقم کے عوض دیے۔پولیس کے مطابق ملزم کافی عرصے سے کھائی گلہ راولا کوٹ میں رہائش پذیر تھا۔یاد رہے کہ بھارت نے 6مئی کی رات مظفرآباد کی بلال مسجد پر میزائل داغے تھے جس میں مسجد کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں