امام احمد رضا خان بریلوی، سید زاہد علی شاہ کا عرس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الشاہ امام احمد رضا خان بریلوی رحم اللہ علیہ اور مبلغ اسلام قبلہ پیر سید زاہد علی شاہ قادری رضوی رحمتہ اللہ علیہ کا بغدادی جامع مسجد میں عظیم الشان عرس پاک کی عظیم تقریب سعید کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور جس میں خصو صی خطاب علامہ عدنان وحید قاسمی نے کیا خطاب کرتے ہوئے قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیا کرام نے اپنی زندگی میں صرف اور صرف ادب سکھایا ہے خواہ نبی کا ہو یا عام انسان کا ہو۔ کیونکہ ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں اور اگر بات کی جائے اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان بریلوی رحم اللہ علیہ کی تو آپ نے ادب سکھایا بھی اور کر کے بھی دکھایا اور جو ادب انہوں نے آل رسول کا کیا وہ اپنی مثال آپ تھے 49واں سالانہ عظیم الشان عرس پاک کے موقع پر سید شفاعت رسول ،پروفیسر علامہ عدنان وحید قاسمی ،سید حمائت رسول قادری ،غلام فرید چشتی ،سید غلام محمد ،عاصم علی جماعتی،سید حسین شاہد ،قاری محمد صدیق،محمد امین ،پروفیسر اسد عمر،عثمان صدیقی ،اللہ رکھا نعیمی، غلام مصطفی کمال ودیگر نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں