سرکاری ڈاکٹر مبینہ طور پر مریضوں کو اپنے نجی ہسپتالوں میں جانیکا مشورہ دینے لگے

جڑانوالہ(صابر گھمن سے) سرکاری ہسپتالو ں میں تعینات ڈاکٹرز بھاری تنخواہیں و مراعات لینے کے باوجود دوران ڈیوٹی مریضوں کو مبینہ طور پر اپنے پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانے کا مشورہ دینے لگے،عوامی سماجی حلقوں کا ارباب اختیار سے اس گھمبیر صورتحال کا فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرز و ماتحت عملے و سٹاف کو بھاری تنخواہیں و مراعات دے رہی ہے تاکہ سرکاری ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات یقینی بنائی جائی جا سکے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سرکاری ہسپتالوں میں قدرے بہتری لائی جا رہی ہے مگر دوسری جڑانوالہ ستیانہ کھرڑیانوالہ مکوانہ، روڈالہ روڈ بلوچنی کے علاقے میں قائم سرکاری ہسپتالوں کی حالت انتہائی بدتر ہوتی جا رہی ہے آئے روز سرکاری ہسپتالوں میں لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں تعینات اکثر ڈاکٹرز نے جگہ جگہ اپنے پرائیویٹ ہسپتال بنا رکھے ہیں اور سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات ادویات کی کمی کا راگ الاپنے والے ڈاکٹرز کی جانب سے مریضوں کو مبینہ طور اپنے پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے جبکہ اپنے ذاتی پرائیویٹ ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز مریضوں کیساتھ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آتے ہے مگر سرکاری ہسپتالوں میں انکا رویہ دیکھ کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے اور مریض پریشانی کا شکار ہو کر رہ جاتا ہے ذرائع کے مطابق قوانین کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی کرنیوالے ڈاکٹرز کو پرائیویٹ ہسپتال بنانے کی اجازت نہیں ہے مگر اسکے باوجود گنگا الٹی بہہ رہی ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، صوبائی وزیر صحت،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے پرزور اپیل کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی کرنے والے اکثر ڈاکٹرز کی جانب سے بنائے گئے پرائیویٹ ہسپتالوں کے کوائف جمع کرکے انکے کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایسے ڈاکٹرز کو نوکریوں سے برخاست کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں