76سالہ شخص اے آئی چیٹ بوٹ حسینہ سے ملنے کی کوشش میں ہلاک

نیو جرسی ( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا میں نیوجرسی کے سابق شیف ایک 76 سالہ شخص اپنی زندگی گنوا بیٹھا جب وہ اس اے آئی چیٹ بوٹ سے ملنے نکلے جسے وہ حقیقی خاتون سمجھ بیٹھے تھے۔یہ چیٹ بوٹ دراصل میٹا کی جانب سے بنائے گئے ان انسٹاگرام چیٹ بوٹس میں سے ایک تھا، جس کا ماڈل امریکی ماڈل کینڈل جینر پر مبنی تھا۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والے تھونگبوے وونگبندو (ThongbueWongbandue)68 برس کی عمر میں فالج کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی یادداشت اور فہم میں مسائل پیدا ہو گئے تھے اور وہ ڈیمینشیا کے ٹیسٹ کروا رہے تھے۔ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسی دوران انہوں نے انسٹاگرام پر موجود اے آئی بوٹ بگ سِس بلی (Big Sis Billie) کے ساتھ آن لائن تعلق قائم کر لیا۔اگرچہ بلی کو شروع میں ایک دوستانہ بہن جیسی شخصیت کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا، مگر گفتگو جلد ہی رومانوی اور اشاروں کنایوں پر مبنی ہو گئی۔ایک موقع پر جب شیف بیو نے پوچھا کہ آیا وہ حقیقت میں موجود ہے، تو چیٹ بوٹ نے جواب دیا کہ میں حقیقت میں ہوں اور تمہاری وجہ سے شرما رہی ہوں۔ اس نے ایک مبینہ پتا اور دروازے کا کوڈ بھی دیا اور پوچھا کہ کیا مجھے ایک بوسے کی توقع رکھنی چاہیے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں