رائو سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے میچز جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی کے زیرِ انتظام کھیلے جانے والے رائو سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ میں دو میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں سلیم ناظم ہاکی کلب نے اولکھ ہاکی کلب کو پانچ صفر سے شکست دی۔ سلیم ناظم ہاکی کلب کی جانب سے ارسلان نے دو گول’ سلیم ، بابر عبداللہ جونئیر اور حسیب نے ایک ایک ایک گول کیا۔ پہلے میچ کے مہمان خصوصی محمد عباس تھے جن کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا ۔ دوسرے میچ میں اتحاد ہاکی کلب اور قمر اکرام ہاکی کلب کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ قمر اکرام ہاکی اکیڈمی نے یہ میچ ایک کے مقابلے میں تین گول سے اپنے نام کیا ۔اس میچ کے مہمان خصوصی رائو سلیم ناظم اولمپیئن کے بیٹے رائو احمد ثنان تھے جن کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا اور روایتی گروپ فوٹو بھی بنایا گیا ۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد شہزاد انٹرنیشنل، آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یامین بھٹی انٹرنیشنل، کاشف کامران، محمد سہیل کریانوالہ، قمر اکرام گجر، سابق نیشنل ہاکی پلیئر شہزاد احمد، محمد ماجد، شہزاد حسین 32 چک والے بھی موجود تھے۔ میچز کو پرویز اختر۔ معظم علی، الماس صدیقی اور اشتیاق احمد نے سپروائز کیا اور فیلڈ جیوری میں رانا محمد ارشاد ، ثقلین رندھاوا اور علی ذر نے فرائض سر انجام دئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں