جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالا مسافر گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائی’ جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والا اور تین ایجنٹ گرفتار’ گرفتار ملزمان میں محمد ندیم، عامر اعجاز، محمد فہد، صادق علی شامل۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق محمد ندیم نامی مسافر کو جعلی ویزہ کی بنیاد پر آف لوڈ کیا گیا’ مسافر نے فیصل آباد سے دبئی کے راستے نیوزی لینڈ جانے کی کوشش کی، امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا، گرفتار مسافر صادق علی ، محمد فہد اور عامر اعجاز نامی ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔ مسافر نے مذکورہ ایجنٹوں کو نیوزی لینڈ کاویزہ حاصل کرنے کے لیے 67لاکھ روپے ادا کیے، ایجنٹوں نے مسافر کو جعلی ویزہ اور دیگر دستاویزات فراہم کیں۔ مسافر کی نشاندہی پر 3ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقدمہ کی تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں