مخالفین نے 2افراد کو چھریاں مار کر لہولہان کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ شاہی چوک میں مشتعل افراد نے فائرنگ اور چھریاں مار کر دو افراد کو بری طرح زخمی کر دیا’ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملت کالج روڈ کے رہائشی رضوان ولد ارشد اور شہزاد وغیرہ کی مقدمہ بازی چلی آ رہی تھی، گزشتہ روز دونوں پارٹیوں میں جھگڑا ہو گیا تو مشتعل ملزمان شہزاد وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف رضوان اور سلیمانیہ کالونی کے طلحہ ولد غلام فرید کو چھریاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا۔ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ بعدازاں مضروبان کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں