ریجن فیصل آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں،293خطرناک گینگز گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میںجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کر یک ڈائون جاری، ریجنل پولیس آ فیسر فیصل آباد ذیشان اصغر نے ضلعی سربراہان کو کریک ڈائون تیز کر نے کے احکامات جاری کیے جس پر عملدرآمد کر تے ہو ئے ریجن فیصل آباد میں رواں سال 2025 کے دوران 293خطرناک گینگزگرفتار کیے گئے ان گینگز میں ملوث729ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس کے نتیجے میں2437مقدمات یکسو ہوئے اورملزمان کے قبضہ سے 65 وہیکلز ، 1208 موٹرسائیکلز ، 92 تولے طلائی زیور ات،276عدد موبائل فون ،314مویشی اور تقریباً1.9بلین روپے سے زائدنقدی برآمد ہوئی۔منشیات فروشوں کے خلاف4191مقدمات درج کرتے ہوئے3945ملزمان گرفتار کیے گئے اوران کے قبضہ سے چرس1552کلوگرام،آئس65کلوگرام،شراب61455لیٹر،افیون280کلو گرام اور ہیرون273کلو گرام برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لی گئی ۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پسٹل3201،ریوالور21، بندوقیں 257،کلاشنکوف96،رائفلیں243اور13986گولیاں برآمد کی گئیں۔کائیٹ فلائینگ کے خلاف 244مقدمات درج کرتے ہوئے265ملزمان گرفتار کیے گئے اوران کے قبضہ سے 31925کائیٹ اور 580ڈور چرخیاں برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لی گئی ۔انسداد جرائم کو کنٹر ول کر نے کے ساتھ ساتھ کیٹگریAکے2242اور کیٹگری Bکے5269مجرمان اشتہاری جبکہ کیٹگری Aکے383اور کیٹگریBکے4309عدالتی مفروران کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ۔آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے مزید کہا کہ سٹریٹ کرائم بالخصوص ڈکیتی و راہزنی ،ہائوس رابری کے خاتمہ اور اس میں کمی کے لیے موثراورقابل عمل حکمت عملی اختیار کی جائے۔ پولیس پٹرولنگ کو نتیجہ خیز،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور ریکارڈ یافتہ مجرمان سے پوچھ گچھ کا عمل اختیارکر تے ہو ئے جرائم میں کمی لائی جائے۔مزید انہوں نے کہا کہ کرائم ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی جائے۔جرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیر ا تنگ کیا جائے اور ان کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں پابند سلا سل کیا جائے۔منشیا ت فروشوں،جوئے کے اڈوں اور قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔سنگین مقدمات میں ملزما ن کی گرفتار ی کو یقینی بنایا جائے۔تفتیش جدید خطوط پر عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں