حکومتی کوششیں بے سود’ چینی کی قیمت میں اضافہ

اسلام آ باد (بیوروچیف) حکومتی دعوے، اعلانات اور اقدامات تاحال بے سود ،ملک میں چینی مزید مہنگی، اوسط قیمت سرکاری ریٹ سے بدستور زیادہ ہے۔ایک ہفتے کے دوران چینی قیمت میں 5روپے فی کلو کا اضافہ، زیادہ سے زیادہ قیمت 195روپے کلو ہو گئی، اوسط قیمت میں 2روپے 15پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا،اوسط قیمت بڑھ کر 181روپے 34پیسے فی کلو ہوگئی ،ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں پانچ روپے تکاضافہ ہوا،ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت بڑھ کر ایک سو پچانوے روپے فی کلوہوگئی، اوسط قیمت میں 2روپے 15پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا،اوسط قیمت بڑھ کر 181روپے 34پیسے فی کلو ہوگئی ۔کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی ایک سو پچانوے روپے فی کلو تک چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔، چینی کی قیمت بدستور سرکاری ریٹ سے زیادہ ہے، ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں دو روپے پندرہ پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں