بارشوں اور سیلاب سے 2ماہ میں785افراد جاں بحق

اسلام آباد (بیوروچیف) این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کردی۔جس کے مطابق 26جون سے22اگست تک 785افراد جاں بحق اور 1011زخمی۔ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 469افراد جاں بحق اور 280زخمی ہوئے۔اسی طرح پنجاب میں 165افراد جاں بحق اور 584زخمی ، سندھ میں 51افراد جاں بحق اور 69زخمی ، بلوچستان میں24افراد جاں بحق اور 5زخمی ، اسلام آباد میں 8افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوئے۔ دوسری جانب رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گلگت بلتستان میں45افراد جاں بحق اور 42زخمی ،آزاد کشمیر میں 23افراد جاں بحق اور 28زخمی ہوئے، اب تک 4ہزار 735 مکانات کو نقصان پہنچا، سیلاب میں 5ہزار 450مویشی بہہ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں