دو تھانوں کے SHO اور انچارج OSI برانچ کے تقرر وتبادلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے 2تھانوں کے ایس ایچ اوز اور OSI برانچ کے انچارج کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نئے تعینات ہونیوالوں میں رائے آفتاب وسیم کو ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری’ سب انسپکٹر ذیشان اشرف کو ایس ایچ او تھانہ بچیانہ جبکہ سب انسپکٹر فیض میراں کو انچارج او ایس آئی تعینات کر دیا، جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں