فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) خود کو گولی مار کر واردات کا رنگ دینے والا نوجوان پکڑا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نشاط آباد کے علاقہ 25ج ب کے رہائشی شان نے خود کو گولی مار کر واردات کا رنگ دیا کہ مسلح ڈاکو نے مزاحمت پر اسکو گولی مار دی ہے۔ تاہم پولیس موقع پر پہنچی تو کسی نے واردات کی تصدیق نہ کی تو پولیس نے مضروب شان علی سے بازپرس کی تو اس نے جھوٹی کال کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے ادھار کی رقم سے بچنے کیلئے ڈرامہ رچایا تھا۔ تاہم پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔




